Tuesday, 9 April 2013

0 comments
ڈرائیکٹ ٹائپ شدہ نمونہ ریورس بیک گراؤنڈ کے ساتھ

0 comments
ڈرائیکٹ ٹائپ شدہ نمونہ 
مہر نستعلیق فونٹ

1 comments
السلام علیکم !
یوں تو فنِ خطاطی میں بہت سے نامور خطاط گزرے ہیں اور بلاشبہ انہوں نے فنِ خطاطی کے لئے بیش بہا خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اور اسی طرح یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے ۔ مگر بیسویں صدی کے آخری عشرے میں جب کمپیوٹر آیا ، تودوسرے بہت سے فنون کی طرح فنِ خطاطی کو بھی زوال کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر اب پچھلے کئی سالوں سے ایک نیا Concept شروع ہوا ہے جسے ’’کمپیوٹرائزڈ خطاطی ‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس مقصد کے لئے متعدد فونٹس بنائے گئے۔ جن میں سب سے پہلے اور اب تک کثرت سے استعمال ہونے والا فونٹ ’’ نوری نستعلیق‘‘ ہے جو کہ ’’ان پیج ‘‘سوفٹ وئیر میں استعمال ہوتا ہے ۔ جو کہ شروع میں ایک لگیچر بیسڈ Symbolفونٹ تھا مگر اب اسکا Unicode Version بھی دستیاب ہے ۔ مگر یہ فونٹ خطاطی کے مکمل اصول وضوابط پر پورا نہیں اتر پایا۔ عام حضرات تو چونکہ خطاطی کے بارے معلومات نہ ہونے پر اس کو نہ سمجھ سکے البتہ اہلِ نظر حضرات ہمیشہ اسے ناپسند کرتے رہے اور اس کی بجائے ہاتھ کی لکھائی ، یعنی خطاطی کو زیادہ اہمیت دیتے رہے۔
خواص اور اہلِ نظر حضرات کے اسی ذوق کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے مشہور اورخطِ نستعلیق میں بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ خطاط اور ڈیزائنر جناب نصراللہ مہر صاحب (والد گرامی فقیر ) نے اپنے فونٹس بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ اورکئی برسوں پر محیط محنت شاقہ کے بعد اپنا نستعلیق فونٹ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں اور اس پر مزید کام جاری ہے ۔۔ اس فونٹ کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس اسی دھاگے میں دی جاتی رہیں گی۔۔ انشاء اللہ یہ فونٹ اہلِ نظر حضرات کے ذوق کی تسکین کا باعث بنے گا۔ 

مہر نستعلیق فونٹ کے ادوار

یہ فونٹ بنانے کے لئے بنیادی طور نفیس نستعلیق کو بیس فونٹ کے طورپر استعمال کیا گیا ہے ۔۔ مگر اب ضرورت کے تحت اس میں ان گنت تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔۔۔ ! فونٹ بنانے کا کام ان پیچ میں نوری کریکٹر فونٹ کے کریکڑز کو ری پلیس کر نے سے شروع ہوا تھا۔ مگر اس میں کافی مسائل تھے ، اور ویسے بھی وہ فونٹ ان پیج میں نوری کریکٹر کے نام سے ہی چلتا تھا۔ مگر اس کے بعد سے جب یونیکوڈ کا چرچا عام ہوا ۔۔۔ تو والد صاحب نے اپنے فونٹس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے کا کام شروع کیا اس مقصد کے لئے فقیر نے نیٹ سے نفیس نستعلیق فونٹ دریافت کیا (یہ آج سے تین چار سال پہلے کی بات ہے ) جو اب تک بنائے گئے کریکٹر بیسڈ فونٹس میں سے سب سے زیادہ بہتر فونٹ تھا۔ پھر اس فونٹ میں اپنے ترسیمہ جات ڈالنے کا کام شروع کیا ۔ تاہم اس میں بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ جن مسائل سے نمٹنے کے لئے والد سے کرلپ کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر سرمد صاحب سے بالمشافہ ملاقات کی ۔۔اور انہیں نفیس نستعلیق فونٹ میں موجود خامیوں کے بارے میں بتایا ، جس کے لئے انہوں نے والد صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا۔مگر بوجوہ وہ اغلاط درست نہ کی جاسکیں۔ وہاں والد صاحب اپنا بنایا فونٹ جو کہ اس وقت صرف نفیس نستعلیق فونٹ میں کریکٹرز کی اشکال کی تبدیلی پر ہی مبنی تھا ، انہیں دکھایا جسے انہوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے علاوہ والد صاحب نے اپنے بنائے ہوئے فونٹ کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کے بارے میں بھی ان سے بات کی ، جوانہوں نے چند شرائط ساتھ قبول کی ۔۔۔ ۔! 
اس کے بعد والد صاحب نے فونٹو گرافر نامی سوفٹ وئیر کی مدد سے اس فونٹ میں موجود اغلاط کو ممکنہ حد تک درست کیا۔کیونکہ اس وقت تک ہم ایم ایس وولٹ سوفٹ وئیر سے بے خبر تھے۔۔۔ اُس وقت بھی یہ فونٹ کافی حد تک قابلِ استعمال تھا ۔۔۔ مگر والد صاحب اسے مکمل اورہر قسم کی اغلاط سے پاک کرکے شائع کرنا چاہتے تھے ۔۔۔ اس لئے کچھ عرصہ یہ کام رکا رہا۔۔۔ اسی دوران فقیر کو نیٹ پر سرچنگ کے دوران ایم ایس وولٹ سوفٹ وئیر کے بارے میں پتہ چلا ۔۔۔ تاہم اس پر بھی کافی عرصہ کام نہ ہو سکا۔۔۔ کیونکہ اس میں کام کرنا کافی مشکل تھا۔۔۔ ۔! پھر نیٹ پر سرچنگ کے دوران جناب محترم شاکر القادری صاحب کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ فونٹ ڈویلپمینٹ کا کام کر رہے ہیں۔ والد صاحب نے ان سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے اپنی بھر پور مدد کا وعدہ کیا ۔۔مگر وہ اپنے فونٹ تاج نستعلیق میں مصروفیت کی وجہ سے کچھ زیادہ وقت نہ دے سکے ۔۔۔ !
اس کے بعد فقیر نے خود ہی ایم ایس وولٹ نامی سوفٹ وئیر پر کام کرنے کا بیڑا اُٹھایا اور محض اللہ رب العزت کے خاص کرم سے صرف ایک، دو ، دن میں ہی فقیر نے بغیر کسی ٹیوٹوریل کے ایم ایس وولٹ سے کافی حد تک آشنائی حاصل کر لی ۔ اس کے بعد سے اب تک فقیر ایم ایس وولٹ پر ہی اپنے والد صاحب کی مدد سے اپنے فونٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے ۔۔۔ ! 

مہر نستعلیق فونٹ کی خصوصیات

اس فونٹ کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔۔۔ 
1۔ اس فونٹ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ فونٹ خطاطی کے مروجہ اصولوں کے 100 فیصد مطابق ہے ، کیونکہ یہ فونٹ خود مہر نصراللہ صاحب (جو کہ خطِ نستعلیق فونٹ میں بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ خطا ط ہیں )نے اپنی ہی خطاطی پر تیار کیا ہے ۔یہ فونٹ دیگر نستعلیق فونٹس کی نسبت اصولِ خطاطی کی اغلاط سے مکمل طور پر پاک ہے ۔ اس لئے مہر صاحب وہ واحد خطاط ہیں جنہوں نے اپنی ہی خطاطی پر مشتمل فونٹ خود تیار کیا ہے ۔
2۔ اس فونٹ کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ فونٹ کریکٹر بیسڈ یونی کوڈ فونٹ ہے ، اور یہ بات بلاشبہ کہی جا سکتی ہے کہ اب تک بنائے گئے نہ صرف کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹس بلکہ لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹس میں بھی ہر لحاظ سے سب سے بہتر فونٹ ہے ۔ یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ فونٹ کے نمونہ جات دیکھنے کے بعد انشاء اللہ آپ یہ بات ماننے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ 
3۔ اس فونٹ میں کشیدہ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ کشیدہ کی سہولت پر مزید کام ابھی جاری ہے۔
4۔ یہ فونٹ بہت زیادہ جاذبِ نظر اور پر کشش ہے ، اس کی جاذبیت کامعائنہ اہلِ ذوق حضرات اس فونٹ کے نمونہ جات کو دیکھ کر پہلی نظر میں ہی کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس فونٹ کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ اس فونٹ سائز کو جتنا زیادہ بڑا کرتے جائیں گے اس کی جاذبیت اور کشش میں مزید اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ مزید ازاں اس فونٹ کا اگر دیگر نستعلیق فونٹس سے موازنہ کر کے دیکھا جائے تو اس کی مزید خوبصورتیاں بھی نکھر کرسامنے آتی ہیں 
اس فونٹ کے چند نمونہ جات ذیل میں دئیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔ 
( اس فونٹ کو چونکہ بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئےبعض جگہوں پر حروف کی پہچان کے لئے نشانیاں لگائی گئی ہیں ۔)